pfeil_startseite

ابتدائی پوزیشن

بہت سے تجربات اور واقعات ان کو بہت سے متاثر بھی کر سکتے ہیں۔ انہیں سفر کے لیے مختلف طریقوں کا سامنا بھی ہوتا ہے ان میں سے ایک ’U-Bahn‘ ہے۔ اس پر سفر کرنے کے لیے انہیں وینڈنگ مشین سے ایک ٹکٹ خرید کرنا پڑتا ہے، اور عین ممکن ہے کہ اس پر مہر لگوانے کی ضرورت بھی پڑے کہ یہ اصلی ٹکٹ ہے۔
 
اور پھر مہاجرین ایسے اشتہارات یا قوانین و ضوابط کا سامنا بھی کرتے ہیں جن سے مانوس نہیں ہوتے اور ان کی سمجھ میں نہیں آتے۔ ان کے آبائی ممالک میں بہت سی چیزیں ہمارے ملک کے مقابلے میں مختلف ہیں۔ وہاں کی روزمرہ زندگی کے دیگر ضروریات کے تحت چلتی ہے۔ ماضی میں ان کے تجربات بالغ افراد کو نئے ماحول میں رچنے بسنے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
روزانہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں شہری میونخ سنٹرل سٹیشن پر آتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر مہاجرین کی جرمنی کے بارے میں معلومات نہایت محدود ہوتی ہیں اور نہ ہی انہیں یہاں سامنے آنے والے چیلنجز اور مواقع کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہی امید کی جا سکتی ہے کہ شاید یہ سٹیشن ان کے آبائی ممالک کے سٹیشنوں سے ان کے لیے بہتر ہو۔

بیشتر صورتوں میں انہیں علم نہیں ہوتا کہ وہ اس نئے ماحول میں کس طرح کا رویہ اپنائیں۔

ویلکم گائیڈ کا مقصد

ویڈیوز میں روزمرہ کی زندگی اور اسے موضوع بنایا گیا ہے کہ مہاجرین کس طرح جرمن معاشرے میں شامل ہو سکتے ہیں۔ شریک بالغین ویڈیو کلپ کی پروڈکشن کے ہر مرحلے میں حصہ لیں گے۔ اس میں موضوعات کے انتخاب میں براہ راست شرکت کرنا اور خود ویڈیو کلپس مکمل کروانا بھی ہے۔ اس طرح یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ ویڈیوز میں دکھائے مسائل میونخ پہنچنے والے مہاجرین کی زندگیوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔
 
اس پراجیکٹ میں Forschung اور Praxis میں JFF – Institut für Medienpädagogik سے تعلق رکھنے والے Medienzentrum München کے میڈیا ایجوکیشنسٹ اور ان کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں، بالخصوص بین النسلی شراکت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے پینل نے شرکا کی مدد کی۔ یہ ماہرین منتخب کیے گئے موضوعات کے حوالے سے مشیر کا کام کرتے ہیں اور یقینی بناتے ہیں کہ ویڈیو میں دئیے گئے پیغام میں کوئی ابہام یا غلط فہمی نہیں۔
MY-WelcomeGuide کا مقصد اپنے ملک سے جان بچا کر آنے والے بالغ افراد اور بچوں کو مختصر ویڈیوز کے ذریعے سادہ انداز میں رہنمائی فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنے نئے ماحول میں کیسے گھُل مل سکتے ہیں۔ یہ ویڈیوز مہاجرین کی مدد سے تیار کی گئی ہیں اور ان کا مقصد سرپرستی کرنا نہیں بلکہ معلومات کو حقیقت سے قریب تر اور تفریحی انداز میں ان تک پہنچانا ہے۔
 
پراجیکٹ کا مجموعی مقصد نوجوان مہاجرین کو جرمن لوگوں کے ساتھ جوڑنا ہے جنہیں اپنا ملک چھوڑنے کے تجربے کا علم نہیں اور وہ اپنے ملک میں پہنچنے والوں کو مشورے اور رہنمائی دیتے نظر آئیں گے۔

ویلکم گائیڈ کے مرکزی خیال

ویڈیوز کو نو مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے جیسا کہ جرمن، دری، فارسی، فرانسیسی اور صومالی۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ویڈیوز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ الفاظ کے بغیر بھی انہیں سمجھا سکتا ہے۔ اس طرح بہت سی ویڈیوز کو کوئی بھی مشورے یا مدد کی ضرورت کے وقت دیکھ سکتا ہے۔
تمام ویڈیوز MY-WelcomGuide کے ایک ہی فریم ورک کے تحت بنائی گئی ہیں ۔

ہر ویڈیو کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 3 منٹ ہے اور انہیں YouTube کے چینل My-WelcomeGuide اور پراجیکٹ کی ویب سائٹ www.MY-WelcomGuide.de پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویلکم گائیڈ کا ڈیزائن

ان ویڈیوز کو www.MY-WelcomeGuide.de کے ذریعے عام کیا گیا ہے جہاں ہر کوئی انہیں دیکھ سکتا ہے۔ اگر آپ ان ویلکم ویڈیوز کو پسند کریں یا یہ آپ کو مفید محسوس ہوں تو دوسروں کے ساتھ شیئر ضرور کریں۔
یہ ویڈیوز کم عمر مہاجرین کو مدنظر رکھ کر تفریحی اور معلوماتی انداز میں تیار کی گئی ہیں تاہم انہیں ادارے بھی اپنی تقریبات اور سرگرمیوں میں دکھا کر رہنمائی اور معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ پراجیکٹ Medienzentrum München کی سرپرستی میں تیار کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کی لیڈ JFF کے حصے کے طور پر Medienzentrum München سے لی جائے گی۔
Back to Top